• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے نے جان دے کر مالک سے وفاداری ثابت کردی

کتے کو وفادار جانور کہا جاتا ہے، بھارت میں ایک کتے نے اپنی جان دےکر اس بات کو حقیقت میں ثابت کردیا۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلغ کھوردا کے رہائشی امان اشرف کا کہنا ہے کہ پیر رات اُس کے پالتو کتے ٹائی سن کے بھونکنے کی آواز سن کرجب گھر سے باہر جاکر دیکھا تو وہ مرکزی دروازے کے قریب کوبرا سانپ سے لڑرہا تھا۔

امان اشرف کا کہنا ہے کہ اس دوران ٹائی سن نے سانپ کو تو ہلاک کردیا لیکن چند لمحوں بعد وہ بھی فرش پر ڈھیر ہوگیا، میں نے جب اپنے پالتو کتے کے پاس جاکر چیک کیا تو اس کی دم اور چہرے پر زخم کے نشان تھے۔

امان نے مزید بتایا کہ کتے کو سانپ کے کاٹے کے بچاؤ کےانجکشن لگوانے کے لئے اُس نے جانوروں کے ڈاکٹرکو کال کیا لیکن اسپتال بند ہونے کی وجہ سے کوئی جواب نہیں ملایہاں تک کہ کسی پرائیویٹ ڈاکٹر نے بھی میرا فون ریسیو نہیں کیا اور ٹائی سن نے ہمیں بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔

واضح رہے کہ بھارتی کوبرا خطرناک ترین سانپ تصور کیا جاتا ہےجس کے کاٹنے سے ملک میں ہرسال 10ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔بالغ کوبرا کی لمبائی 4 سے 7فٹ تک ہوتی ہے۔

تازہ ترین