• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کا آگ والا اسٹنٹ، لطیفوں سے ٹھنڈا



بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا آگ کے شعلوں میں لپٹا اسٹنٹ سوشل میڈیا صارفین نے لطیفوں کی بارش کرکے ٹھنڈا کر دیا۔

اکشے کمارنے آگ کے شعلوں میں لپٹ کر ایک تقریب میں دبنگ انٹری ماری، مگر ان کے اس اسٹنٹ پر مداحوں نے تعریف کے بجائے،لطیفوں کی برسات کردی۔

سب سے پہلے تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا اگر تم اس آگ سے بچ گئے تو گھر آنے پر میں تمہیں مار دونگی۔

ایک صارف نے لکھا جب آپ کمرہ امتحان میں اس حالت میں داخل ہوںکہ سب سے اہم مضامین ہی نہ پڑھے ہوں، کسی نے اس حالت کو گرمیوں میں باہر نکلنے سے تشبیہ دی جبکہ ایک نے لکھاچٹنی کھانے کے بعد میری ایسی حالت ہوتی ہے۔

تازہ ترین