• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار محب مرزا اپنی فلم”عشرت“کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

محب مرزا گزشتہ روز ہونے والی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کے دوران شدید زخمی ہوئے جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔

فلم کی عکس بندی کے دوران محب مرزا شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعےکی۔


اداکار کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ لورین، صنم سعید، علی کاظمی اور نیئراعجازسمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔


واضح رہے کہ پاک چین دوستی کی اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ چین میں بھی کی جائے گی جوکہ رواں سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین