• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کنگ آف پاپ’مائیکل جیکسن‘پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں مائیکل جیکسن پر بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’چینل فور‘ اور امریکی چینل’ ایچ بی او‘کی نئی ڈاکیومینٹری’لیونگ نیورلینڈ‘ میں مائیکل جیکسن پر دو افراد’ جیمزسیفچک‘اور ’ویڈرابسن ‘کی جانب سے انہیں بچپن میں ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور کینیڈا میں اس ڈاکیومینٹری کے بعد متعدد ریڈیو اسٹینزنے مائیکل جیکسن کے گانوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

’مائیکل جیکسن‘پر جنسی ہراسگی کا الزام
’جیمز سیفچک‘ مائیکل جیکسن کے ہمراہ

جیمز سیفچک کا کہنا ہےکہ وہ پہلی بار مائیکل جیکسن سے پانچ سال کی عمر میں پیپسی کمپنی کے ایک کمرشل کےدوران ملے تھے جس کے بعد انہیں مائیکل جیکسن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

جیمز کا کہنا ہےکہ مائیکل جیکسن نے انہیں کئی سال جنسی ہراسگی کا شکار بنایا اور خاموش رہنے کی دھمکی دی۔

دوسری جانب ویڈ رابسن کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن نے انہیں سات سے چودہ سال کی عمر کے درمیان جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

’مائیکل جیکسن‘پر جنسی ہراسگی کا الزام
’ویڈ رابسن‘ مائیکل جیکسن کے ہمراہ

معروف امریکی صحافی اور پروڈیوسیر ’اوپرا ونفری‘کے ایک شو میں جیمز اور ویڈ کو مدعو کیا گیا جس میں ویڈ رابسن نے بتایا کہ میں نے اس حساس معاملے کے بارے میں بات کرنے کا فیصلہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد کیا۔

ویڈ کا کہنا تھا کہ اپنے معصوم بیٹے کو دیکھ کر مجھ میں اس معاملے پر بات کرنے کی ہمت آئی کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ مزید بچے اس درندگی کاشکار ہوں۔

مائیکل جیکسن کے مداحوں کی جانب سے جہاں ان کا دفاع کیا جارہا ہے تو بیشتر مداح اب مائیکل جیکسن سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مائیکل جیکسن کی فیملی کی جانب سے ان الزامات کی نفی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ صرف شہرت اور پیسہ حاصل کرنے کاذریعہ بنایا گیا ہے۔

مائیکل کی فیملی کے جواب میں ڈاکیومینٹری کےپروڈیوسر’ڈین ریڈ‘کا کہنا ہےکہ ہمارا مقصد دونوں کو انصاف دلانا ہے نہ کہ پیسہ بٹورنا۔

’مائیکل جیکسن‘پر جنسی ہراسگی کا الزام
جیمز سیفچک،پروڈیوسر ڈین ریڈ اور ویڈ رابسن

دوسری جانب مائیکل جیکسن کی اسٹیٹ نے ’ایچ بی او‘ اور ’چینل فور‘ پرمقدمہ دائر کردیا ہے جس کا ہرجانہ سو ملین ڈالرسے زیادہ ہے۔ 

تازہ ترین