• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

یورپین پارلیمنٹ: پاکستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر کانفرنس

یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جرمنی کے ماڈل پر اسکول اور کالج کی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کو بھی پاکستان میں متعارف کروانے پر غورکیا گیا۔

کانفرنس کا اہتمام یورپین پارلیمنٹ میں ECR گروپ کے برطانیہ سے اراکین بیرونس نوشینہ مبارک اور جرمنی کے برینڈ کولمل نے کیا تھا۔

کانفرنس میں پاکستان ، برطانیہ ، جرمنی اور دیگر مملک کے ماہرین تعلیم نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح اس نظام کو پاکستان میں متعارف کرایا جا سکتا ہے تاکہ وہ نوجوان جو یونیورسٹی اور کالج میں فراہم کی جانے والی تعلیم سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں، انکے لئے ایسا نظام تعلیم موجود ہو جس کے تحت عام تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ پیشہ ورانہ تعلیم بھی حاصل کر سکیں ۔ اور ان کی ایسی تربیت ہو جو ان کے لئے ملازمت اور کاروبار میں معاون ثابت ہوسکے، کیونکہ کئی شعبے ایسے ہیں جن میں باقاعدہ تربیت یافتہ افراد کی کھپت کی گنجائش موجود ہے۔

کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے یورپین یونین ، بیلجئیم اور لکسمبرگ کیلئے سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میں جرمنی کی طرح پیشہ ورانہ تعلیم دینے والے اداروں کیلئے پاکستان میں بہت گنجائش موجود ہے ۔ پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ ڈوئل ایجوکیشن یعنی کلاس روم ایجوکیشن کے ساتھ ووکیشنل تعلیم پاکستانی نوجوانوں کیلئے روز گار کے حصول کے نئے موقع پیدا کرے گی۔

کانفرنس میں جن دیگر مندوبین نے اظہار خیال کیا ان میں شاہد حسین سی ای او آف سروس سیلز کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان ، ڈاکٹر شاہد محمود چیئرمین اینڈ سی ای او آف انٹر ایکٹو گروپ آف کمپنیز ، سردارنایاب گوہر چیف آپریٹنگ آفیسر اینڈ بورڈ ممبر ٹی یو وی رائن لینڈ عریبیہ ۔جرمنی کے انٹرنیشنل کوآپریشن اور تنظیم برائے صنعت وحرفت اور سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے نمائندگان شامل تھے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین