• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (PSNT) کے صدر عابد ملک نے کہا ہے کہ ڈیلس اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے دو روزہ ویزہ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو 9 اور 10 مارچ کو پارک پلازہ ڈیلس میں ہوگا۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عابد ملک نے بتایا کہ پاکستان قونصلیٹ ہیوسٹن کا عملہ اس ویزہ کیمپ میں آنے والے پاکستانی شہریت اور دونوں ملکوں کی دوہری شہریت کے حامل افراد کو اُسی روز ویزہ جاری کرینگے جبکہ پاور آف اٹارنی، کاغذات کی تصدیق، کے سلسلے میں بھی سہولیات بہم پہنچائی جائینگی۔

عابد ملک کا کہنا تھا کمیونٹی کے افراد تاخیر سے بچنے کے لئے پاکستانی سفاتخانہ اور قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے مطلوبہ فارم پرنٹ اور پُر کرکے آئیں تاہم پاکستان سوسائٹی کی جانب سے بھی اس ضمن میں اتظامات کئے گئے ہیں اور ان کی تنظیم کے رضاکار آنے والے افراد کو خدمات فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کے وہ تہہ دل سے شکر گذار ہیں کہ جنکے مسلسل تعاون کے سبب ہر چھ ماہ بعد ڈیلس اور قریبی شہروں کے عوام کو اس ویزہ کیمپ کے ذریعہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

عابد ملک نے مزید کہا کہ ویزہ کیمپ میں صرف اور صرف پاکستانی ویزہ، پاور آف اٹارنی، کاغذات کی تصدیق کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ ویزہ کیمپ پارک پلازہ 1311 نارتھ سینٹرل ایکسپریس وے ڈیلس میں 9 مارچ بروز ہفتہ صبح نو سے شام چار اور 10 مارچ کو صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

مزید معلومات کیلئے وہ پاکستان سوسائٹی کے عہدیداران شاہ رخ صدیقی، سلمان تابانی، آمنہ پیرانی، انور یا ان سے فون نمبر @8173712708 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین