• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا :21 فیکٹریوں کے غیر قانونی گیس کنکشن منقطع

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کے دوران 21 پلاسٹر آف پیرس فیکٹریوں کے غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے مطابق آپریشن پشاور ، چارسدہ ، کوہاٹ ، کرک، ہنگو، لکی مروت ، بنوں ، ٹانک اور ڈی آئی خان میں کیا گیا۔

چارسدہ اور پشاور میں آپریشن کے دوران 1770 غیرقانونی گیس کنکشن کاٹ دیے گئے جبکہ ضلع کرک میں 21 پلاسٹر آف پیرس فیکٹریوں کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے غیرقانونی گیس کنکشنز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

تازہ ترین