• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسی کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو جین مائیکل ونسنٹ 74برس کی عمر میں چل بسے۔

ہالی ووڈ کے اداکار جین مائیکل ونسنٹ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو اصل شہرت مشہور ٹی وی سیریز ’’ایئر وولف‘‘ میں کام کرکے ملی۔

جین مائیکل ونسنٹ نے چارلس برونسن کے ساتھ فلم میکینک میں کام کیا، انہوں نے اداکار برٹ رینالڈ کے ساتھ بھی دو فلموں میں کام کیا۔

وہ دو بار گولڈن گلوب ایوارڈکے لیے نامزد بھی ہوئے، وہ نارتھ کیرولائنا کے ایک اسپتال میں چل بسے۔

تازہ ترین