• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیدیا

چین نے پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلواما حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اس نے تعمیری کردار ادا کیا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان اس بحران کو معاملات سلجھانے کے ایک موقع میں تبدیل کریں گے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت یہ صفحہ پلٹیں اور اپنے تعلقات میں بنیادی اور طویل مدتی بہتری لے کر آئیں۔

چین اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال پر وانگ یی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی لڑیں گے نہیں بلکہ مل کر ڈانس کریں گے ۔

وانگ یی نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے اشاروں کا خیر مقدم بھی کیا ۔

تازہ ترین