• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین