• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے بوائز ہاسٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک سے 28 سالہ سہیل کی لاش ملی جو ہاسٹل کا درزی بتایا جارہاہے ۔ مقتول سہیل کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن فلیٹ میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔یونیورسٹی کے طلبہ نے واقعے پر احتجاج کیا اور ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین