• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چالیس یورپی ارکان ِ پارلیمنٹ نےوزیرِاعظم عمران خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش پاکستانی رکن سجاد کریم سمیت یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان کی جانب سے پاک بھارت کے وزرائے اعظم کو خط لکھےگئےجن میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یورپی ارکان نے دونوں ملکوں کو فوری بات چیت شروع کرنے پربھی زوردیاہے۔

اس کے علاوہ خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

یورپی ارکان نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ملکوں کی مدد کےلیےتیار ہے۔

تازہ ترین