• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناشتے میں انڈا نہ ہو تو ناشتہ ادھورا سا لگتا ہے۔بہت سے لوگ انڈے کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ انڈا انسانی صحت کے لیے اہم غذا ہے۔ انڈا موسمِ سرما کے ساتھ ساتھ موسمِ گرما میں بھی انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

چند ایسے لوگ بھی ہیں جو ناشتے میں انڈا کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن آج ہم آپ کو انڈا کھانے کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گےجس کے بعد وہ لوگ جو انڈا نہیں کھاتے وہ بھی شوق سے انڈاکھانے لگ جائیں گے۔

پروٹین سے بھرپور:

انڈا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے،سو گرام انڈے میں 8.12 گرام پروٹین پایاجاتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنے سے وزن کم ہوتا ہے. ناشتے میں انڈا کھانے کے بعد دوپہر تک کچھ بھی کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انڈے میں موجود پروٹین انسانی جسم کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔

اینٹی آکسائیڈینٹس سے بھرپور:

انڈےمیں موجوداینٹی آکسائیڈینٹس انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بگڑنے نہیں دیتے، جس وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اور انسان صحت مند رہتا ہے۔

بینائی سے تحفظ:

انڈے میں لیوٹن اور زیکسنتھن نامی اینٹی آکسائیڈینٹس آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کرتے ہیں۔

جلدی بُڑھاپے سے بچاؤ:

روزانہ انڈوں کے استعمال سے انسان جلدی بوڑھا نہیں ہوتا۔ انڈا جلد پر پڑنے والے ایچ اسپاٹس اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو کم کر دیتا ہے،جس سے آپ کی جلد ٹائٹ اور پُر کشش رہتی ہے۔

ہڈیوں کے لیے مفید:

انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، انڈے میں 20 ملی گرام فاسفورس اور 45 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ:

انڈے میں پروٹین، تھائیمن، ریبوفلیون، فولیٹ، بی 12 اور بی 6 جیسی غذائیت پائی جاتی ہے۔ انڈے میں موجود غذائی اجزاء جسم کو توانا رکھتی ہیں۔ جسم نڈھال نہیں رہتا بلکہ آپ تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔

یاداشت بہتر بنائیں:

انڈے میں موجود کولین نامی نیوٹرنٹس یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔

اگر انڈے نہ کھائے جائیں تو کولین کی کمی یادداشت میں مسائل کا باعث بنتی ہے۔

انڈے کے اتنے زیادہ فوائد جان کر یقیناً اب جو انڈے پسند نہیں کرتا وہ بھی آج ہی سے انڈے کھانا شروع کر دے گا۔ غذائیت سے بھر پور انڈے کھائیں، اور صحت مند زندگی گزاریں۔

تازہ ترین