• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تبادلہ ضروری ہے


پاکستانی اداکارہ منشاء پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کلچرل ایکسچینج اشد ضروری ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک دو ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے،میری خواہش ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں اور پاکستانی سنیما گھروں میں بالی و وڈ کی فلمیں نمائش کے لیے پیش ہو سکیں۔

منشا کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’لال کبوتر‘ 22 مارچ کو جیو کے تعاون سے ریلیز ہورہی ہےجو ان کے مداحوں کو ضرور پسند آئے گی ۔

اس فلم میں کراچی کے اسٹریٹ کرائمزکی عکاسی کی گئی ہے۔

تازہ ترین