• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانگا پربت پر 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق

نانگا پربت پر برطانیہ اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔

برطانوی کوہ پیما ٹوم بلارڈ اور اٹلی کے کو ہ پیما ڈینل ناردی شدید سردی اور طوفانی ہوا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیوٹیم کے علی سد پارہ کے مطابق برطانوی اور اٹلی کے کوہ پیما مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے تھے ۔

ریسکیوٹیم کے مطابق دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں۔

علی سدپارہ نے بتایا کہ دونوں کوہ پیماؤں کی لاشیں پہاڑکےخطرناک حصہ میں ہیں،رواں موسم میں لاشیں لینے کیلئے جانا خطرناک ہے۔

ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی نشاندہی کے بعد واپس اسکردو پہنچ گئیں۔

تازہ ترین