• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2حادثات میں بچی اور 5 مزدور جاں بحق

کراچی میں 2 مختلف حادثات میں بچی اور 5 مزدور جان کی بازی ہار گئے،وزیراعلیٰ سندھ نے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

5 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیر عمارت میں شیشے لگانے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مزدور شیشہ لگارہے تھے کہ لفٹ گرگئی،واقعے میں 5 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

مزدوروں میں ایک کا تعلق کورنگی،2 کا ماڑی پور اور 2 کا کیماڑی سے تھا۔

دوسری طرف لانڈھی کے سواتی محلے میں مکان کی دیوار گرنے سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین