• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مودی انتخابات جیتنے کیلئے پلواما جیسا حملہ کراسکتے ہیں‘

بھارتی انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نروان سنہا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی سیاست کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

پارٹی ورکز کے اجتماع سے خطاب میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ عام انتخاب جیتنے کےلئے نریندر مودی پلواما جیسا ایک اور حملہ کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں کوئی نہیں مارا گیا، اگر ایسا ہوتا تو پاکستان ابھی نندن کو واپس نہ کرتا۔

راج ٹھاکرے نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں نریندر مودی پلواما جیسا حملہ کرواسکتے ہیں کیونکہ انہیں 2019ء کے عام انتخابات میں ہر قیمت پر کامیابی چاہیے۔

بی جے پی سربراہ امیت شاہ کی طرف سے بالاکوٹ میں اموات کے دعویٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے امیت شاہ نے’ کو پائلٹ‘ کی حیثیت سے ائر اسٹرائیک میں شرکت کی ہو۔

انہوں نے حکمران جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ الیکشن جیتنے کےلئے جھوٹ بولا جاتا ہے،مگر یہی کہوں گا کہ جھوٹ کم بولیں تو اچھا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما وجیا شانتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد سے تشبیہ دی اور کہا کہ سب کو ڈر ہےکہ کب مودی بم گرا دیں۔

تازہ ترین