• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں چائے کے شوقین تو بہت پائے جاتے ہیں مگر خیرپور کے علاقے گمبٹ میں بادام والی چائے اپنی مثال آپ ہے۔

بادام کے ذائقے سے بھرپور اس چائے کو خیرپور سے گزرنے والے لوگ پینا نہیں بھولتے ۔

قومی شاہراہ پر کراچی سے لیکر پشاور تک مختلف ہوٹلوں پر ایک سے بڑھ کر ایک کھانے پینے کی اشیاء موجود ہوتی ہیں مگر جو بات گمبٹ میں بادام کی چائے میں ہے وہ کسی اورمیں نہیں۔

خالص دودھ، اسپیشل پتی اور لکڑی جلا کر پکائی جانیوالی چائے پر جب بادام ڈالے جاتے ہیں تو اس کا مزہ ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔

خیر پور میں بادام والی چائے پی کر مسافروں کی سفر کی تھکن دور ہوجاتی ہے اور لوگ تازہ دم ہوکر دوبارہ سے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ دودھ ہمارا اسپیشل ہے، اس لئے ہماری چائے اسپیشل بنتی ہے، بادام والی ہوتی ہےاور یہ چائے لکڑیوں پر بنائی جاتی ہے اس لئے چائے کا ذائقہ بہترین ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خاص طریقے سے چائے بناتے ہیں اور اس میں  بادام ڈال کر اسپیشل بناتے ہیں جسے دور دور سے لوگ پینے کے لیےآتے ہیں۔

موسم سرد ہو یا گرم سفر طویل ہو یا مختصر ہائی وے سے گزرنے والے مسافر بادام والی چائے پینا نہیں بھولتے۔

تازہ ترین