• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایونٹ کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1رنز سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات اوپنر احمد شہزادکی 99 رنز کی اننگز رہی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 190 رنز بنائے، اننگز کی خاص بات بابر اعظم 56،کولن منرو30، کولن انگرام 24 اور افتخار احمد کے ناقابل شکست 44 رنز رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور احمد شہزاد نے اننگز اوپن کی۔

کراچی کنگز کو پہلی کامیابی شین واٹس کی صورت میں ملی،68 کے اسکور پر چھکا مارنے کی کوشش میں شین واٹس بائونڈری لائن پر کیچ ہوگئے،انہوں نے 19 رنز کی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 1 چوکا لگایا،ان کی وکٹ عمر خان نے حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 85 کے اسکور پر گری،روسو 10رنز بنا کر عمر خان کا دوسرا شکار بن گئے،تیسری وکٹ پر عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اسکور میں45 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم 130 کے اسکور پر عمر اکمل 27 رنز بناکر عمر خان کا تیسرا شکار بن گئے،انہوں نے اس دوران 3 چوکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے براووں 177 کے اسکور پر 9 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے، اس وقت تک میچ میں کراچی کی فتح کے امکانات کافی مدہم تھے۔

187 کے اسکور پر احمد شہزاد 99 رنز کی اننگز کھیل کر کیچ آوٹ ہوگئے،آخری اوور میں انگرام نے عثمان شنواری کی گیند پر شاندار کیچ لیا،ان کی اننگز 8 چوکوں اور 6 چھکوں سے مزین تھی۔

احمد شہزاد کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی،187 کے اسکور پر انور علی اور 188 کے مجموعی اسکور پر کپتان سرفرا احمد بھی عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔

کراچی کنگز کی طرف سے عمر خان اور عثمان شنواری نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کی۔

میچ کے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرکے 3 وکٹ لینے والے عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا۔

تازہ ترین