• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صدر مملکت کی 127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سول ایوارڈز دینے کی تقریب 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی، جس میں 127 شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔

شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور شہید محمد ادریس کےلئے ستارہ شجاعت،کھیل کے شعبے میں اپنے وقت کی فاسٹ بولنگ جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز، عوامی خدمات کے شعبے میں شعیب سلطان خان کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

موسیقی کے شعبے میں عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور سجاد علی کو ستارہ امتیاز اور سردار علی ٹکر کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اداکاری کے شعبے میں بابرہ شریف کو ستارہ امتیاز،مہوش حیات کو تمغہ امتیاز جبکہ اداکار شبیر جان،افتخار ٹھاکر اور ریما خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

پاکستان کیلئے خدمات پر 3 غیر ملکیوں کیلئے بھی ہلال پاکستان کا اعلان کیا گیا،ان میں جاپان کے سی شیرو ایتو، چین کے ژو شاہو شی اور ترکی کے اسماعیل خرامانی شامل ہیں۔

کھیل کے شعبے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین