• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بنگلہ کرکٹ بورڈز میں رابطے تیز، ٹائیگرز کے دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطے تیز ہو گئے ہیں ، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان ماضی میں تعلقات کشیدہ رہے ہیں لیکن اب اس میں بہتری آنے کی وجہ سے دونوں بورڈز کے درمیان روابط بھی تیز ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کراچی آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم الحسن کی آمد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہو ئی ہے، بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نظم الحسن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔

بنگلہ دیش وویمن اور انڈر 19 ٹیموں کے دوروں پر بھی گفتگو ہوگی، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس برس پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے ۔

تازہ ترین