• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دی۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، سوشل میڈیا پر ان کی مزار قائد پر پاکستانی پرچم کے تصویر وائر ل ہوچکی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا ،اور انہوں نے بانی پاکستان کےمزار پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

زلمی کپتان نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔

ڈیرن سیمی نے قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء میں گہری دلچسپی لی۔

پلے آف مرحلے کےلئے پہلی ہی کوالیفائی کرنے والی پشاور زلمی کا میچ آج کے میچ کی فاتح کراچی کنگز کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین