• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2زیرحراست ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ جھنگ روڑ پرایک پیٹرول پمپ کے ملازمین سے رقم چھیننے کی کوشش کے دوران مسلح ڈاکوؤں محمد ناصر اور محمد ارشد نے اپنے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو سر اغ لگا کر ناصر اور ارشد کو گرفتار کرلیا تھا جنہیں اسلحہ کی ریکوری کے لے جایا جارہا تھا کہ ڈجکوٹ کے علاقے میں انکے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

دونوں طرف سے ہونےو الی فائرنگ کے دوران دونوں زیر حراست ملزمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

تازہ ترین