• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی

خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھاگئی۔ ’کیپٹن مارول‘ نے63 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورائٹی میگزین کے مطابق کیپٹن مارول تین دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی چھٹی فلم بن گئی ہے۔


کیپٹن مارول، ڈزنی اور مارول اسٹوڈیوز کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں لیڈ کردار خاتون کا ہے۔ فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور ویک اینڈ کے تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 63 ارب 44 کروڑ روپے کمالیے۔ فلم نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 21 ارب 33 کروڑ اور باقی دنیا سے 42 ارب 11 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

پچھلے دو ہفتوں سے باکس آفس پر ٹاپ پر رہنے والی فلم ’ہاو ٹو ٹرین یور ڈریگن: دا ہڈن ورلڈ‘ دوسرے نمبر پر آگئی۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے دو ارب روپے سے زیادہ کمائی کی۔ یہ ڈریگن ٹرائیلوجی trilogy کے سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ہے۔

اس ہفتے تیسرے نمبر پرA Madea Family Funeral رہی، فلم نے ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ 

تازہ ترین