• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی مردوخواتین کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ


کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فرانسیسی مردوخواتین بھی کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکل پڑے۔

فرانس میں مردوخواتین کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےنکل پڑےہیں، فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں پہلی بار بھرپور مظاہرہ جس کا اہتمام فرانس پاکستان دوستی و کلچرل ایسوسی ایشن لیون کے صدر سہیل انصاری، رانا ظفر اقبال، ذوالفقار اصغر، راجہ ناصر حمید، رانا محبوب، چوہدری شفیق اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔

خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔جبکہ پیرس سے جموں و کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری اور صدر مرزا آصف جرال نے کشمیریوں کے قافلے کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کی۔

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت پیرس کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں کشمیر کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاءنے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ، خاتون مقرر ہ نے فرانسیسی زبان میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو بیان کیا۔

فرانس پاکستان دوستی و کلچرل ایسوسی ایشن لیون کے صدر سہیل انصاری ذوالفقار اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے مظلوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم اور درندگی کو بے نقاب کرنے کے لئے اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا پیغام یورپی یونین اور اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔

جموں و کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جو الیکشن مہم کے لیے پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں جو ٹکر لینا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی عوام اور فوج کبھی بھی پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھ سکتی ،پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی نے بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا ہےاور دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔

ہمیں افواج پاکستان پر پہلے دن سے آج تک فخر ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔

تازہ ترین