• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایسے بہت سے اسٹارز ہیں جو اس دنیا سے کم عمری میں ہی چلے گئےاور اپنے مداحوں کو غمزدہ کر گئے۔

کم عمری میں دنیا سے گزر جانے والے پاکستانی اور بھارتی سپر اسٹارز :

وحید مراد:

چاکلیٹی ہیروکے نام سے مشہور پاکستان کے لیجنڈری اداکار وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وحید مراد کا 25 سالہ فنی سفر انتہائی کامیا ب رہا۔ وہ بیک وقت فلم ایکٹر، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔وحید مراد کو فنی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے گئے۔

وحید مراد اپنے دوست کے گھر میں بیڈروم پر مردہ پائے گئے تھے، اِن کی موت اچانک تھی کچھ لوگ ان کی موت کو خودکشی کا نام دیتے ہیں اور کچھ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو کہتے ہیں۔چاکلیٹی ہیرو 23 نومبر 1983 کوصرف 45 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ اس زمانے میں اپنی فلم ہیرو کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ ان کی موت کے بعد 1985 میں ریلیز ہوئی۔

نازیہ حسن:

پاپ کوئین’ کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف و خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔

انہوں نے گلوکاری کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا۔

نازیہ حسن نے پاپ گلوکاری سے نہ صرف پاکستان میں نام کمایا بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل کی ۔نازیہ حسن کے مشہور گیتوں میں دوستی، ڈسکو دیوانے، کریے پیار دیاں گلاں،دل کی لگی،آپ جیسا کوئی اور دیگر شامل ہیں ۔نازیہ حسن نے بہت سے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

نازیہ پاکستان کی وہ پہلی پاپ گلوکارہ تھیں جنہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نازیہ حسن کی شادی بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہیں سکی۔نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔پاپ کوئین نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ، 13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

ثنا خان:

ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثناء خان 13 جون 1983 میں پیدا ہوئیں تھیں۔ثنا نے ڈرامہ سیریل ' پرچھائیاں ' سے شہرت حاصل کی تھی ۔ 8 مارچ 2014 میں ثنا ءاپنے شوہر اداکار بابر خان کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں اسی دوران سپر ہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہو گئےلیکن ثناء زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

8 مارچ 2014 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

محمد رفیع خاور:

پاکستان فلم انڈسٹری پر اپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاو ر 4 اگست 1944 میں پیدا ہوئے۔

ننھا کے نام سے شہرت پانے والےرفیع نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1966 میں فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا،لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم نوکرسے ملی۔ان کی مشہور فلموں میں سالاصاحب  سونا چاندی، چوڑیاں، سوہرا تے جوائی، دوستانہ ودیگر شامل ہیں۔انہوں نے2جون 1986 کو چند وجوہات کی وجہ سے خود کشی کرلی تھی۔

جیا خان:

بھارتی اداکارہ جیا خان 20 فروری 1988 میں پیدا ہوئیں۔جیا نے رام گوپال ورما کی متنازع فلم ’نیشبدھ ‘سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔اورکئی مشہور فلموں میں اُنہوں نے کام کیا تھا۔

جیا خان نے3 جون 2013 میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی سے تعلق کو اس کی وجہ قرار دیا تھا۔

دیویا بھارتی:

دیویا بھارتی 25 فروری 1974 میں پیدا ہوئیں۔شاہ رخ کی پہلی فلم دیوانہ سے دیویا بھارتی کو پذیرائی ملی تھی ۔

دیویا بھارتی 5 اپریل 1993 کو انیس سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وہ اپنے پانچ منزلہ بلند اپارٹمنٹ سے توازن کھونے کے باعث نیچےکنکریٹ کے بنے فرش پر گر کر موت کی نیند سو گئیں۔

سری دیوی:

سری دیو ی 13 اگست 1963 کو تمل ناڈو میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے 1978 میں فلم ’سولہواں ساون‘سے اپنے فلمی کریئر کا آغازسے کیا تھا۔ان کی مشہور ترین فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، خدا گواہ، صدمہ اور نگینہ شامل ہیں۔ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ جنوبی ہند میں تمل، تیلیگو، ملیالم، اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔

54 سالہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوبنے سےسری دیوی کی موت ہوئی تھی۔

مدھو بالا:

مدھو بالا خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، وہ 14 فروری 1933 میں پیدا ہوئیں۔مدھو بالا کا کامیاب کریئر دو دہائیوں پر محیط تھا۔

مدھو بالا کوپیدائش سے ہی دل میں سوراخ تھا اور یہی ان کی موت کا سبب بھی بنا ،مدھو بالا کا انتقال 36 سال کی عمر میں23 فروری 1969 میں ہوا۔

مینا کماری:

مینا کماری کو بالی وڈ کی ’ٹریجڈی کوین‘ کہا جاتا تھا۔مینا کماری 1 اگست 1933 میں پیدا ہوئیں۔

سنجیدہ اور درد میں ڈوبے کرداروں کو مؤثر طریقہ سے ادا کرنے کی صلاحیت نے انہیں سنیما کے آسمان کی ان بلندیوں تک پہنچا دیاتھا۔مینا کماری کا انتقال 1972 میں صرف 39 سال کی عمر میں ہوا، ان کی موت کا سبب شراب کا زیادہ استعمال بنا۔

گرو دت:

گرو دت 9 جولائی 1925 کو بنگلور میں پیدا ہوئے۔بیس برس کی عمر میں انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پرکیا۔مشہور ہندوستانی اداکار، ہدایت کار اور فلمساز نے 17 فلموں میں کام کیا جن میں سے 8 انہوں نے خود ڈائریکٹ کی تھیں۔ 10اکتوبر کا 1964 کوزیادہ نیند کی گولیاں کھانے سےاُن کی موت ہوئی تھی۔

کلجیت رندھاوا:

کلجیت رندھاوا29 جنوری 1976 میں پیدا ہوئیں۔ کلجیت بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور ٹاپ ماڈل تھیں۔انہیں پروگرام ہپ ہپ ہرے اور کوہ نور سے شہرت ملی تھی۔

ماڈل اور اداکارہ کلجیت نے تیس سال کی عمر میں8 فروری 2006 کو اپنے اپارٹمنٹ میں انہوں نے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی تھی۔اُنہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے تنگ آگئی ہیں اور دباؤ اب مزید برداشت نہیں کر سکتیں۔

تازہ ترین