• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کا مطالبہ

وزیر خزانہ اسد عمر کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس)سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات جائز ہیں،بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں لابنگ کی ۔

ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اب فیصلہ بھی ادارہ ہی کرے گا،بھارت مختلف کمپنیوں کے ذریعے بھی لابنگ کررہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت کہتا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرواسی لیے پاکستان نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے اپنے اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہے اور افسر شاہی سرکاری اداروں میں شفافیت لانے میں ناکام رہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کارپوریٹ سیکٹرپاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ہے،پاکستان کی معیشت کو 7 سے 8 فیصد کی شرح سے ترقی کرنی چاہیے۔

حکومت ایس ای سی پی کی طرف سے کارپوریٹ گورننس کے کام سی مطمئن ہےلیکن سرکاری کارپوریشنزمیں کارپوریٹ گورننس کی کمی ہے۔

وزیر خزانہ نےکہاکہ ایف اےٹی ایف کی ایک ہی رپورٹ ہوتی ہےہرملک کی اپنی رپورٹ نہیں ہوتی ،بھارت نے پاکستان کےخلاف الگ رپورٹ دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9سال سے زائد وقت گزرگیا کئی اداروں میں چیف فنانشل آفیسرنہیں ہیں۔

تازہ ترین