• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں نےگزشتہ آٹھ ماہ میں 14.35ارب ڈالروطن بھجوائے

اوورسیز پاکستانیوں نےجولائی سےفروری کے دوران گیارہ اعشاریہ آٹھ دو فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آٹھ مہنیوں میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے چودہ ارب پینتیس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں بارہ ارب تراسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

فروری دوہزار انیس میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ستاون کروڑ ڈالر رہا۔ جنوری کے مقابلے میں ترسیلات زر نو اعشاریہ چھ فیصد کم رہیں۔فروری دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں رواں سال فروری میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد اضافی ترسیلات موصول ہوئیں۔

تازہ ترین