• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، خاتون سمیت 2 شہری شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں بکوٹ گاؤں کا ایک رہائشی غلام حسین اور گاؤں سوکا کی رہائشی نوشین بی بی اور زخمیوں میں راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔

تازہ ترین