• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا کم لاگت مکانوں کیلئے قرض پالیسی کا اعلان


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کم لاگت کے مکانوں کی تعمیر کےلئے قرض پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے حوالے سے تقریب ہوئی، جس سے وزیراعظم عمران خان ،وزیر خزانہ اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پنجاب کے 12 شہروں کا انتخاب کیا گیا،جن میں سے 3شہروں میں ہائوسنگ اسکیم کا افتتاح ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں ہاؤسنگ کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب میں کہا کہ 30 لاکھ روپے تک کے مکانوں کے قرض کی اسکیم کے لیے تمام 12 شہروں کا انتخاب پنجاب سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے کےلئے 1250 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے ۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کا محور و مرکز غربت کا خاتمہ ہے،شہروں کو پھیلائیں گے نہیں اوپر لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین