• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوامیں89ویں انٹرنیشنل موٹر شو کی رونقیں جاری


سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 89ویں سالانہ موٹر شو کی رونقیں جاری ہیں۔

اس آٹوشو میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس سمیت کئی مشہور کمپنیوں کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں پیش کی گئیں۔

جنیوا کےPalexpoکنونشن سینٹرمیں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے درجنوں ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجے اس موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہیں جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی جدید ہائبرڈ اورالیکٹرک کاروں نے شرکاء کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔

7ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد شرکت کررہے ہیں جو کہ 17مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین