• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مداحوں کی صدائیں، کرکٹ کی بجتی شہنائیاں، رنگ و نور کی روشنیاں

جنگ فوٹو/ شعیب احمد

پاکستان کرکٹ ایک مرتبہ پھر ٹھوس بنیادوں پر دنیائے کرکٹ کے افق پر ہے،کراچی اس وقت پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہے،جہاں مختلف ممالک کے کرکٹرز،آفیشلز،مہمانان گرامی سپر لیگ فور کے ـ‘‘ہفتہ کرکٹ’’سے محظوظ ہورہے ہیں ۔یہ ایک تاریخی،بڑا اور عظیم الشان ہفتہ ہے،بہت سے غیر ملکی کرکٹرز 8دن سے زائد عرصہ ایک مقام پر کرکٹ کے لئے جمع ہوئے، ایونٹ کے دوران ہونے والی بھارتی جارحیت کے مذ موم مقاصد میں سے ایک پی ایس ایل کو بھی ہٹ کرنا تھا، پاکستان کو کرکٹ میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا ملک خود تنہائی کے راستے پر چل پڑا ۔کراچی میں بیٹ اوربال کے گھومنے کی آوازیں،کرکٹ مداحوں کےشور کی صدائیں،دلکش کھیل کی سنسنی خیزیاں ،رنگ و نور کی روشنیاں،بڑے بڑے کرکٹرز کی جھلکیاں اور دلچسپ مقابلوں سے بجتی ہر سو شہنائیاں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل،بڑے کرکٹ ممالک کو کچھ سرگوشیاں کر رہی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے،ملتان سلطانز مسلسل دوسرے ایونٹ میں فائنل فور سے باہر ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے ساتھ اس مرتبہ تو اسلام آباد یونائیٹڈ بھی آخر تک اپنی بقا کی جنگ لڑتے دکھائی دیئے،پشاور زلمی اور کوئٹہ نے آخری میچز بڑے اطمینان سے کھیلے ہیں ،شین واٹسن کی پاکستان آمد کے بعد اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس سال چیمپئن بن جائے،ماضی میں اچھا آغاز کرنے کے باوجود یہ ٹیم کبھی نہیں جیت سکی۔سپر لیگ فور کا کوالیفائر اور ایلیمنٹری مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا جمعہ کی شام تک ٹاپ 2ٹیمیں فائنل کا ٹکٹ لے چکی ہونگی،اتوار 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل کی میزبانی ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کرے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے پاس بھر پور موقع ہے کہ وہ اس مرتبہ ٹاپ اسکورر بن جائیں،9میچوں تک وہ 332رنزکے ساتھ سب سے آگے تھے ،اسلام آباد کے لک رانچی،کراچی کے لونگسٹن،کوئٹہ کے ریلی روسو اور عمر اکمل ،کراچی کے کولن انگرام اور بابر اعظم یہ سب معمولی فاصلے سے آگے پیچھے ہیں،بولنگ میں پشاور کے حسن علی بدستور پہلے نمبر پر ہیں،کوئٹہ کے سہیل تنویر اور اسلام آباد کے فہیم اشرف تعاقب میں ہیں ،موجودہ حالات میں حسن علی کے ٹاپ کرنے کے امکانات روشن ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے جس ٹیم کا اعلان ہوا اس میںپی ایس ایل میں150کی رفتار سے بولنگ کرنے والے محمدحسنین2فرسٹ کلاس اور 4ٹی 20 میچز کے تجربے کے ساتھ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، محمد عباس کی شمولیت دراصل انکی انگلش وکٹوں پر اچھے ریکارڈ کی وجہ سے ہوئی ہے کہ انہیں پریکٹس مل سکے،کپتان سرفراز کو آرام کے نام پر باہر بٹھانا سمجھ سے باہر ہے اگر ان فٹ ہونے کا ڈر یا آرام دینے کی سوچ ہے تو یہ سیریز رکھی ہی کیوں گئی تھی،شعیب ملک کو قیادت کا دوسرا بڑا موقع مل گیا ہے ، ، اوپنر عابد علی اور مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کی شمولیت کو بیک اپ کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین