• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ایس ایل، نامور کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند

پی ایس ایل، نامور کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑیوں کا ندیم عمر اور اعظم خان کے ساتھ گروپ

پاکستان سپر لیگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، اس بار اس اہم ایونٹ کے آٹھ میچوں کی میزبانی پاکستان نے کی ، پاک بھارت کشیدگی کے باعث فضائی سروس کی معطلی کے باعث لاہور کے میچز کراچی منتقل کردئیے گئے جس کے چار مقابلے مکمل ہوچکے ہیں،کراچی میں جس طرح شائقین کر کٹ میں اس میں دل چسپی کا اظہار کیا وہ قابل تعریف اور باعث فخر ہیں، سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، اس مرتبہ بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے دنیا بھر میں پاکستان میں سیکیورٹی میں بہتری کے حوالے سے مثبت پیغام گیا ہے، امید ہے کہ اس سےملک میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی میں مدد ملے گی٭ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پولینڈ کے خلاف کراچی میں ایک میچ کرانے کا فیصلہ کیا جو امکان ہے کہ پاکستان نیوی کے کارساز ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اگر اس میں بعض تعمیراتی کاممکمل نہیں ہوا تو پھر میچ ایدھی ہا کی اسٹیڈیم منتقل کردیا جائے گا،ذرائع کے مطابق عالمی نمبر21 پولینڈ کی ہاکی ٹیم اپریل میں دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے دو میچ لاہور،اور ایک پنڈی میں ہوگا جس میں پاکستان کی ڈیولپمنٹ ٹیم ایکشن میں ہوگی جس کے انتخاب کے لئے پی ایچ ایف نے حال ہی میں ختم ہونے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ سے 100کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے٭کھیل کے میدان میں بھارتی انتہا پسندی کو عالمی سطح پر دو اور ناکامی کا سامنا کرناپڑا،پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےتمام ممالک کو بھارت سے تعلقات اور تمام رابطےختم کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ایس ایل، نامور کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند
ہاکی گلیوری ٹورنامنٹ کے اختتام پر فلائنگ ہارس سمیع اللہ انعامات تقسیم کررہے ہیں

جبکہ عالمی ٹینس فیڈریشن نے بھی اس سے عالمی ایونٹ کی ممیز بانی واپس لے لی ،واضح رہے کہ بھارت نے پچھلے سال دہلی میں ہونے والی ایشین اور2017میں ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی ٹیم اور آفیشلز کو ویزے جاری نہیں کئے تھے،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سکریٹری میچل ڈوسن کی جانب سے تمام ملکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت کو اس وقت تک روک دیں جب تک بھارتی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں عملی طور پر ایسا کرنے والی پہلی انٹرنیشنل فیڈریشن ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے اس خط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متعدد مواقع پر پاکستانی ریسلرز کو بروقت ویزے نہ دے کر ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا گیا تھا٭پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کولمبوسے وطن واپس پہنچ گئی ، دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا اپنے اپنے شہر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ اور بلائنڈ کر کٹ حکام نے استقبال کیا ، ٹیم نے دورہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا٭ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کےلئے سات رکنی رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری دےدی۔ ملک ثمین خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،ارکانمیں سید توقیر احمد، اعجازالحق، شازیہ یوسف، محمد رضوان، کرنل (ر) غلام مرتضیٰ شاہ اور محمد ریاض شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 29 مارچ سے 2 اپریل تک کھیلی جائے گی٭ قومی خواتین رگبی چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی وومن رگبی ٹیم کا اعلان کر دیا، عروسہ اسلم ٹیم کی کپتان اور ماریہ مزممل ان کی نائب ہوں گی، کھلاڑیوں میں کشف بخاری، رخسار اعظم، حمیرا پٹھان، ماریہ حسن، سحر افشاں، جویریہ نور، فروا جعفری، آسیہ علوی، سدرہ صابر علی، خیرد رضوان، فضا جعفری، سمموں کبیر، شامل ہیں٭پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ ملک میں سافٹ بال کے کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اورنچلی سطح سے کھلاڑیوں کوبہترین اورمضبوط انفراسٹرکچر کی فراہمی کے پیش نظر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سولیڈیریٹی ٹیکنیکل کورس برائے کوچز کے لئے سافٹ بال کے کھیل کاانتخاب کیا گیا ہے کورس میں سافٹ بال کی انٹرنیشنل فیڈریشن کے کوالیفائڈ کوچز پاکستان میں قومی کوچز اورکھلاڑیوںکو سافٹ بال کی جدید ٹیکنیکل اور قواعدوضوابط سے متعلق لیکچر اور آگاہی فراہم کریں گے یہ بات انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی چیئرپرسن مسزتہمینہ آصف کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے باے چیت کرتے ہوئےکہی اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت،محمدناصر،مراد حسین اورفرازاعجازبھی موجودتھے، عارف حسن نے کہا کہ سافٹ بال سے وابستہ خواتین کوچزکیلئے خصوصایہ کورس بہت اہمیت کاحامل ہے٭ سندھ ماڈرن پینٹاتھلون ایسو سی ایشن کے انتخابات میں سید محمد افضل زیدی صدر، عمران علی زمان سیکریٹری ، ماجدہ حمید خزانچی ، سلیم خان(میر پورخاص) نائب صدر، زاہد سعید (سکھر) نائب صدر ، عنبر حسن نائب صدرخواتین ونگ، جبکہ ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران میں شفقت حسین مکانی (لاڑکانہ)، ثروت (میر پورخاص) سلیمان محمود چوہان شامل ہیں۔

پی ایس ایل، نامور کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے وفد کی پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن کے ساتھ گروپ

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے وقاص حسن نے بطور آبزرور خصوصی طور پر شرکت کی ٭قومی تھروبال چیمپیئن شپ آج سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے علاوہ اسکول اور کالجز کی ٹیمیں شامل ہیں،ارشد حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اورچیمپئن شپ 15 مارچ تک جاری رہے گی ٭خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے سنگاپور میں منعقد بین الاقوامی فائٹ میں انڈونیشیا کی گیتا سوہارسونو کو شکست سے دوچار کیا٭پاکستان والی فیڈریشن نے تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈر21بیچ والی بال چیمپئن شپ کے لئے قومی دستے کا اعلان کردیا ، کھلاڑیوں میں زرنب خان، آفاق خان، عثمان فریاد علی اور احمد مصطفی شامل ہیں، ایران کے حامد موواحدی ہیڈ کوچ ہوں گے، ٹیم پیر کو تھائی لینڈ روانہ ہوگئی٭ ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے اعلان کیا ہے کہ بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن شپ رواں ماہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہوگی یہ اعلان انہوںنے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ، چمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین