• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنونِ عشق‘ 100 سے زائد سنیما گھروں کی زینت بنے گی

پاکستانی فلم جنونِ عشق پاکستان کے 100 سے زائدسنیماگھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


جنونِ عشق کے ہدایت کارنسیم حیدر شاہ نے اپنی فلم ’جنونِ عشق‘ کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستان بھر کے سو سے زائد سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فلم میں عدنان خان اور ماہی خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ان کے ساتھ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے عامر قریشی بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی شوٹنگ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات ناران، کاغان جبکہ بیرونِ ملک بینکاک اور برطانیہ میں کی گئی ہے ۔

فلم جنونِ عشق میں کچھ گیت راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اصغر علی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جنونِ عشق ‘رواں سال 12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین