• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:فخرِ عباس فخرؔ

صفحات: 144، قیمت: 400 روپے

ناشر:ماورا پبلشرز،لاہور

اُردو شاعری میں نئی آوازیں ہمیشہ سے موجود رہی ہیں۔نئی آوازوں میں کون سی تادیر فضا میں موجود رہے گی، اس کا تعیّن تو وقت کرے گا۔ تاہم، جو بات تیقّن سے کہی جا سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ جو بھی شاعر احساس، مشاہدے،مطالعے اور مشق کی مسلسل ریاضت کو شعری دُنیا کے سفر میں زارِ راہ کے طور پر اپنے ہم راہ رکھے گا، اُسے منزل ضرور ملے گی۔ فخرِ عباس فخرؔ بھی جدید عہد کے شاعر ہیں اور اپنے پہلے مجموعۂ کلام کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ ’’کرب‘‘ میں نظمیں ، غزلیں بھی ہیں،تو آزاد شاعری اور قطعات بھی۔ کتاب سلیقے سے شایع ہوئی ہے اور قیمت بھی مناسب ہی ہے۔

تازہ ترین