• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:پروفیسر ڈاکٹر

ایم اے صوفی

صفحات: 351،

قیمت: 1600 روپے

ناشر:بُک ہوم،بُک اسٹریٹ،

46،مزنگ روڈ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی زندگی ایک مسلسل تحریک ہے۔زمانۂ طالب علمی بَھرپور تعلیمی اور سیاسی سرگرمیوں سے عبارت رہا۔ تحریکِ پاکستان میں فعال کردار ادا کیا۔ طب کی تعلیم کے ساتھ ،سیاست کی وادیوں میں بھی اپنا سفر جاری رکھا۔ اتنی مشغولیت کے باوجود تصنیف و تالیف سے بھی خاص دِل چسپی رہی،چناں چہ قائدِاعظم محمّد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر کتابوں کے علاوہ طبّی موضوعات پر بھی کئی کُتب تحریر کیں۔ سفرنامے اور کتابچے اس کے علاوہ ہیں۔ زیرِنظرکتاب ’’مسلم لیگ اور تحریکِ پاکستان‘‘ اُن کی تحریکِ پاکستان سے لگن کا ایک اور اظہار ہے۔ یہ کتاب مسلم لیگ کے ارتقاء اور پاکستان کے حصول کی کہانی سُناتی ہے۔ کتاب معلوماتی ہونے کے باوجود گرانی کے اس دَور میں قیمت کے لحاظ سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین