• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاس اینجلس میں ایڈونچرسے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈفینٹیسی فلم ڈمبو کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں اینجلینا جولی اور ہیلن میرن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس ہی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے ہاتھی اْڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین