• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف احتجاج ،سوڈان میں چھ ماہ کیلیے ایمرجنسی نافذ

سیاسی عدم استحکام ،حکومت کے خلاف احتجاج،سوڈان کی پارلیمنٹ نے ملک میں چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد منظور کرلی ۔

سیاسی عدم استحکام کے شکار افریقی ملک سوڈان کی پارلیمنٹ نے ملک میں چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد منظور کر لی،ایمرجنسی کا نفاذ بائیس فروری سے کیا گیا ہے۔

حکومت ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ چاہتی تھی لیکن اراکین پارلیمنٹ نے اِس حکومتی تجویز کے ساتھ اتفاق نہیں کیا۔

ایمرجنسی نافذ کر کے صدر عمر البشیر اپنی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے سلسلے کو روکنے کی کوشش میں ہیں۔

پارلیمنٹ سے منظور کی گئی ایمرجنسی کا نفاذ بائیس فروری سے کیا گیا ہے۔

عمر البشیر کی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ برس دسمبر سے جاری ہے،اس حکومت مخالف تحریک میں سوڈان کے تقریباً ہر طبقے کے افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین