• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی مودی کا انتخابی حربہ ہے، کیجریوال

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پاک بھارت کشیدگی کو نریندر مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اروندکیجریوال نے کہا کہ 2سال سے خدشہ تھا کہ مودی الیکشن سے پہلے کچھ نہ کچھ کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ تھا کہ نریندر مودی مندرکا جھگڑا یا پاک بھارت کشیدگی کرا سکتا ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان بھارت سرحد پر جو کچھ ہوا،اس پر بی جےپی کی سیاست ان کو دہلی کے لوک سبھا انتخابات میں فائدہ نہیں پہنچائے گی۔

تازہ ترین