• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکمانستان کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

پاکستان اور ترکمانستان نے بجلی کے ترسیلی منصوبے پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترکمانستان،پاکستان کو افغانستان کے راستے سستی بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے،اس حوالے سے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا ہے۔

وزارتِ پاور ڈویژن کےاعلامیےکےمطابق توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے پاکستان اور ترکمانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب جبکہ ترکمانستان کے وفد کی نمائندگی پاکستان کے دورے پر آئے وزیر خارجہ ترکمانستان نے کی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی توانائی مارکیٹ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے کھل چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کےشعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکمانستان میں گیس کے وسیع ذخائر ہیں،ہم پاکستان کو سستی بجلی برآمد کرسکتے ہیں۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے وسائل عوامی فائدے میں لانےکیلئے تعاون بڑھائیں۔

تازہ ترین