• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی یورپی و ایشیائی ملکوں میں بوئنگ طیاروں پر پابندی

ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے بعد برطانیہ،فرانس ،جرمنی نے بھی بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدوداستعمال کرنے پر پابندی عادی کردی ہے اس سے قبل ملائیشیا، سنگاپور، اومان اور آسٹریلیا نے اپنی فضائی حدود بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے لیے پہلے ہی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ اس سے قبل چین، سنگاپور، ایتھوپیا اور انڈونیشیا 737 بوئنگ طیاروں کو گراؤنڈ کر چکے ہیں۔برطانوی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کی کمرشیل مسافر فلائٹ کو برطانوی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے۔

ادھرملائیشین سول ایوی ایشن کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کا فلائٹ آپریشن فوری معطل کیا جا رہا ہے، بوئنگ طیاروں کی ملائیشیا میں آمدورفت اور ملائیشین فضائی حدود سے گزرنے پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔

ایتھوپین ائرلائن کے فضائی حادثے کے بعد چین، سنگاپور، ایتھوپیا اور انڈونیشیا نے بھی بوئنگ 737 طیارے گراؤنڈ کر دیئے ہیں۔

اتوار کو ایتھوپین ائرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین