• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالرز قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔

ابوظہبی سے ایک ارب ڈالرز ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو یو اے ای سے قرض کی صورت میں 3ارب ڈالرز ملنے تھے، جن میں 2 ارب ڈالرز دو اقساط میں مل چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے باقی 1 ارب ڈالرز اگلے ماہ ملنے کا امکان ہے، جبکہ چین سے بھی پاکستان کو 2ارب ڈالرز اگلے ہفتے ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان نجیت کے مطابق مالیاتی نظام کے سلسلے میں حکومتی پالیسوں کے نتائج اس کی اچھی حکمت عملی اور قابل بھروسہ اقدامات کی بنا پر سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد ادائیگیوں کے توازن میں استحکام لانے میں مزید مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا،جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔

21 دسمبر 2018 کو ابو ظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا،جن میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین