• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اصفہانی روڈ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بلوں کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے رہائشی عمارتوں کی بجلی منقطع کردی، جس پر اہل علاقہ نے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔

علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ یونین ہر ماہ لاکھوں روپے یونین چارجز کی مد میں وصول کرتی ہے لیکن کے الیکٹرک کو ادائیگیاں نہیں کرتی، ہم سب انفرادی طور پر گھروں کے بل جمع کراتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا دیگر لوگوں کو نہ دی جائے۔

مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے امتحانات سر پر ہیں ،منتخب نمائندے بجلی کی فراہمی بحال کرانے اور یونین کے خلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر رہائشی عمارتوں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔

تازہ ترین