• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منگھو پیر اور سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن

کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے تاہم ان دونوں علاقوں سے کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔

سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

پولیس کی نفری کی بڑی تعداد نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا تاہم وہاں سے بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین