• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور آزاد کشمیر، مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

میرپور آزاد کشمیر کے علاقے بن خرماں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچےجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میر پور کے نواحی علاقے بن خرماں میں سائیں جھلہ دربار کے قریب پیش آیا۔

خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے کے نیچے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے،جن کی عمریں 3 سے 13سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں، جبکہ زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداددی جا رہی ہے۔

تازہ ترین