• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا اور سجل علی بین الاقوامی سطح پر بہترین جوڑی کیلئے نامزد

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی احد رضا میر اورسجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا نے پہلی بارآن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میں پاکستان سے بہترین جوڑی کے لیے احد رضا میر اور سجل علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بز ایشیا نے فہرست میں اُن با صلاحیت اداکاروں، گلوکاروں اور چینلز کو چُنا ہے جنہوں نے اپنے بہترین کام کی وجہ سے ایشیا بھر میں خوب نام کمایا ہے۔

بز ایشیا میں پاکستان اور بھارت سے 9 بہترین جوڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے. جس میں سے 8 جوڑیاں بھارتی ڈراموں جبکہ ایک جوڑی پاکستانی ڈرامہ ’آنگن‘ سے بے حد مقبولیت حاصل کرنے والی احد رضا میر اورسجل علی کی جوڑی ہے۔

دوسری جانب بھارت سے نامزد کی گئی 8جوڑیوں میں ’نککل اور سربھی، ہرشد چوپڑا اور جینیفر، محسن اور شیوانگی، شبیر اور سریتی سمیت کئی جوڑیاں شامل ہیں ،ان تمام 9 جوڑیوں کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ بز ایشیا آن لائن ایوارڈ 2019 میں صرف بہترین جوڑی کے لیے نامزدگیاںہیں کی گئیں بلکہ بہترین چینلز اوربہترین گلوکار کی کیٹیگری بھی اس میں شامل ہے۔

بہترین گلوکار وں کی فہرست میں بھی بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی نامزدکیا گیا ہے جبکہ بہترین چینلز کی فہرست میں پاکستان کے دو چینلز جیو ٹی وی اور ہم ٹی وی کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ووٹ دینے کا عمل آن لائن 31 مارچ 2019تک جاری رہے گا اور نتائج کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین