• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ،تیز رفتار ٹرک کی کار کو زوردار ٹکر


برطانیہ میں اچانک بیچ سڑک پر ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی ۔

برطانیہ کے ایک ٹاؤن کے ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک کار کو اوور ٹیک کر نے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی کوشش میں ٹرک نے کار کو زوردار ٹکر ماردی ۔

گاڑی بیچ سڑک پر گول گھومتی ہوئی دوسری گاڑیوں سے ٹکرانے سے بال بال بچی اور سڑک پر لگے بیرئیر سے جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور اور کار ڈرائیور دونوں کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں کارڈرائیور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔

تازہ ترین