• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے تو دوسری جانب بعض معروف اشتہاری ایجنسیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اس صورتحال سے پیدا شدہ معاملات سے فائدہ اٹھانے اور چانس لینے کی کوشش شروع کردی ہے۔

تاہم ایک چھوٹے سے چائے خانے کے مالک کی جانب سے ایک نہایت ہی معصومانہ اور سادہ لوحی پر مبنی بینر نے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا ہے اور اسی بنا پر یہ ٹی اسٹال والا ایک نیا چائے والا بن گیا ہے، اس کا بینر سرحد کے دونوں جانب کافی مقبول ہوا ہےاور انٹر نیٹ پر کافی دلچسپی لی جارہی ہے۔

اس چائے والے نے اپنے ٹی اسٹال پر جسکا نام خان ٹی اسٹال ہے، پر گزشتہ ماہ بھارتی طیارے کی تباہی کے بعد پکڑے جانے والے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی پاکستانی فورسز کی تحویل کے دوران چائے پیتے ہوئے ایک تصویر پر مبنی بینر لگارکھا ہے، جس میں ابھینندن مخصوص انداز میں کپ منہ سے لگائے چائے سپ کررہا ہے۔

بھارتی پائلٹ کی تصویر کے ساتھ اشتہاری عبارت تحریر ہے کہ خان ٹی اسٹال کی چائے ایسی کے دشمن کو بھی دوست بنائے۔اس دلچسپ جملے کے باعث چائے کے شوقین گاہک اسکے ٹی اسٹال کی جانب متوجہ ہورہے ہیں، تو دوسری جانب انٹر نیٹ پر اس اشتہار کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین