• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک بیلنس دیکھ کر ڈاکو نے لوٹی ہوئی رقم واپس کردی


چین میں ایک ڈاکو اس وقت لوگوں کی ہمدردیاں اور تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

جب ڈاکو نے خاتون سے رقم لوٹنے کی کوشش کی مگر بعدمیں اس کا بینک بیلنس دیکھ کر رقم واپس کردی۔

یہ واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک خاتون اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی تھیں اوراے ٹی ایم سے 2500 یو ان رقم نکال کر خاتون جیسے ہی پلٹی تو پیچھے کھڑے چور کو دیکھ کر ڈر کے مارے ساری رقم اسے فوراً تھمادی۔

چور نے مزید رقم کے حصول کے لیے خاتون سے بینک بیلنس دکھانے کا مطالبہ کیا لیکن اس کا دل اس وقت پگھل گیا جب اس نے دیکھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں مزید کوئی رقم موجود نہیں اور یوں نرم دل چورنے خاتون کو رقم لوٹا دی اور چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو کی جانب سے رحم دلی کا یہ مظاہرہ بھی اسے پولیس کی حراست سے نہیں بچا سکا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔

سوشل میڈیا پر رحم دل چور کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔

تازہ ترین