• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے، بھارت

بھارت کی وزیرخارجہ سوشما سوراج نے کہا ہے کہ انھوں نے متعدد ملکوں تک یہ بات پہنچادی ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت ، پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا۔

لیکن اگر پلوامہ جیساکوئی اور دہشتگرد حملہ ہوا تو پھر بھارت خاموش نہیں رہے گا۔مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی خاتون وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خدشہ تھا کہ بھارت پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی میں اضافہ کریگا۔

سوشما سوراج نے کہا کہ اس حوالے سے ان سے کئی ملکوں کے وزرا خارجہ نے رابطہ کیا تھا۔

ان وزرا خارجہ نے پہلے تو پلوامہ واقع پر اپنے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا اور پھرانھوں نے نرم لفظوں میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت صورتحال میں کشیدگی کو نہیں بڑھائے گا۔

جس پر میں نے انھیں جواب دیا کہ نہیں بھارت کشیدگی میں اضافہ نہیں کریگا تاہم اگر ایساحملہ مزید ہوا تو پھر ہم خاموش نہیں رہیںگے۔

تازہ ترین